الیکشن قریب آتے ہی زرداریوں کو ایک بار پھر لاڑکانہ بالخصوص نوڈیرو، رتوڈیرو یاد آ گیا ہے،سردار ممتاز بھٹو

جمعہ مئی 17:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار ممتاز علی خان بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ الیکشن قریب آتے ہی زرداریوں کو ایک بار پھر لاڑکانہ بالخصوص نوڈیرو، رتوڈیرو یاد آ گیا ہے اور انہوں نے دوبارہ آکر ہمارے چچا خان بہادر احمد خان کے گھر میں ڈیرے ڈال دیے ہیں حالانکہ اس سے قبل گندے پانی میں ڈوبے لاڑکانہ، نوڈیرو اور رتوڈیرو انہیں یاد ہی نہیں تھے تاہم بھٹوئوں کے اصل وارث میدان میں موجود ہیں جو ہمیشہ کی طرح بھرپور طریقہ سے بالو کے اہل و ایال کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

یہ اور بات ہے کہ پولیس اور دیگر افسر شاہی پولنگوں کے دروازے بند کر کے زرداریوں کو ووٹوں کی پیتیاں بھر کر دیتے ہیں اور پھر کیک اور مٹھائیاں لیکر ہم سے معافیاں بھی مانگتے ہیں مگر اس بار امید ہے کہ نگران حکومت صرف لاڑکانہ نہیں بلکہ ہر پولنگ پر دھاندلی کو روکنے کیلئے ٹھوس اقتدامات کرے گی جو بات بلکل ممکن ہے۔

(جاری ہے)

اور 1997ء کی الیکشن میں جب مین نگران وزایراعلیٰ تھا تو ایسا کر کے دکھایا تھا جس پر مختلف ملکی و غیر ملکی اداروں نے میرا شکریہ ادا کیا تھا۔

مگر سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ بالو کے اہل و ایال اپنے آبائو اجداد کو بھلا کر بھٹوئوں کے سائے میں کیوں آکر چھپے ہیں، کیا ان کا پیٹ ابھی تک نہیں بھرا اور کیا یہ سندھ کی نئی روایت ہے کہ شوہر فائدہ حاصل کرنے کیلئے اپنے آبائو اجداد کو بھلا کر بیوی کے نام میں چھپ کر فائدہ حاصل کریں۔