کراچی، شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 7ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعہ 18 مئی 2018 17:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور لوٹا گیا سامان برآمد ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے نیاآباد بغدادی مسجد کے قریب شام کے وقت اخترزیب نامی شخص نے ذاتی جھگڑے کی بنیادپرگھرمیں گھس کرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 20 سالہ نرگس اور 18 سالہ بھائی علی رضاشدیدزخمی ہوگئے،، پولیس کے مطابق واقعہ پانی کے تنازعے پرپیش آیاتھاجس پرملزم نے گھرمیں گھس کرفائرنگ کی واقعے پرپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اخترزیب کوچھ گھنٹے میں علاقے سے گرفتارکرلیاجب کہ فائرنگ کامقدمہ زخمی ہونے والے شخص علی رضاکی مدعیت میں کلری تھانے میں درج کرلیاگیاہے، ادھر ٹیپو سلطان پولیس نے اسٹریٹ کرمنل اکرام کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کیا، جبکہ ڈاکس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مشیات فروش شاکر کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے ایک کلو سے زائد منشیات اور رقم برآمد کرلی، سمن آباد پولیس نے دوران گشت کارروائی کرکے ڈکیت نبیل کو گرفتار کرلیا ملزم سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا گیا، سرسید پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز عمران اور احمد عرف رحمت اللہ کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ لوٹا گیا سامان برآمد کیا ملزمان اسلحے کے زور پر شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے، کھارادر پولیس نے پیٹرولنگ کے دوران کارروائی کرکے ملزم حبیب اللہ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا گیا، گرفتار ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا۔