ناجا ئز منافع خور ،ذخیرہ اندوز قوم کے ناسور ،لوگوں کا خون چوس ،اپنی آخرت کے درپے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ

جمعہ 18 مئی 2018 17:33

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فہید الله خان نے کہا ہے کہ ناجا ئز منافع خور اور ذخیرہ اندوز قوم کے ناسور ہیںجو اوچھے ہتھکنڈوں سے نہ صرف لوگوں کا خون چوس رہے ہیں بلکہ اپنی آخرت کے بھی درپے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈیرہ کے مختلف بازارو ں میں ماہ رمضان المبارک کے دوران ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے دکانداروںکو چیک کرنے کے موقع پر کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ حکومت نے اشیاء خوردو نوش کے جو نرخ مقرر کر رکھے ہیں اس سے زائد وصول کرنے اور غیر ضروری اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا۔ انہوں نے اس موقع پر بعض دکانداروں پر جرمانے بھی عائد کیے اور متنبہ کیا کہ تمام دکاندار حکومت کی طرف سے مقرر کردہ نرخ ناموں کو نہ صرف نمایا ں جگہوں پر آویزاں کریں بلکہ دکانوں کی صفائی ستھرائی اور اشیاء کے معیار کو بھی یقینی بنائیں کیونکہ ایسا کرنا نہ صرف کار ثواب ہے بلکہ اس سے دلی سکون حاصل ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماہ صیام کے تقدس کو ہر حال میں برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ اسلام انسانیت کے احترام کا درس دیتا ہے جس عمل پیرا ہونا ہم سب کا فرض ہے۔ بعد ازاں انہوں نے عوامی نمائندوں کے ہمراہ حقنواز پارک میں حکومت کی طرف سے مخیر حضرات کے تعاون سے غریب اور نادار لوگوں کیلئے افطار دسترخوان کے اہتمام کا بھی معائنہ کیا اور وہاں پر روزہ بھی افطار کیا۔

اس موقع پر وہاں پر موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے دوران ضرورت مندوں اور غریب لوگوں کیلئے دسترخوان کا اہتمام ایک اچھی کوشش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام مخیر حضرات اس سلسلے میں تعاون کا مظاہرہ کریں اور دسترخوان کو مزید وسعت دیں تاکہ نادار روزہ داروں کی دلجوئی اور بہتر انداز سے خدمت کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :