پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری،سرمایہ کاروں کے مزید36ارب51کروڑروپے سے زائدڈوب گئے

جمعہ 18 مئی 2018 17:33

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری،سرمایہ کاروں کے مزید36ارب51کروڑروپے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کاتسلسل جاری ،کاروباری ہفتے کے آخری روز ہفتہ کو بھی اتارچڑھائو کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس41800اور41700 کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،سرمایہ کاروں کے مزید36ارب51کروڑروپے سے زائدڈوب گئے،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت45.50فیصد زائدجبکہ69.64فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی، سمیٹ اور فوڈ سیکٹر کی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پرخریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس41976پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم ملک بھر میں سیاسی افق پرپھیلی جانے والی بے چینی اور اس کے اثرات کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپس گھبراہٹ کا شکار نظر آئے اوراپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اورکے ایس ای 100انڈیکس 41453پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ٹریڈ ہواتاہم ایک مرتبہ پھرغیرملکی سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 41600کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتار چڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس246.13پوائنٹس کمی سے 41623.52پوائنٹس پر بندہوا۔جمعہ کو مجموعی طور پر313کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا، جن میں سی78کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں اضافہ،218کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میںمزید36ارب51کروڑ42لاکھ3ہزار308روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر86کھرب40ارب80کروڑ8لاکھ68ہزار675روپے ہوگئی۔

جمعہ کو8کروڑ28لاکھ48ہزار510شیئرزکا کاروبار ہواجوجمعرات کی نسبت2کروڑ59لاکھ11ہزار450شیئرززائدہے۔قیمتوں کے اتار چڑھائو کے حساب سے مری بریوری کے حصص سرفہرست رہے، جس کے حصص کی قیمت31.24روپے اضافے سی756.49روپے اور باٹاپاک کے حصص کی قیمت30.01روپے اضافے سے 2279.00روپے ہوگئی۔نمایاں کمی ہینوپاک موٹرزکے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت40.92روپے کمی سی1000.00روپے اورخیبرٹوبیکوکے حصص کی قیمت17.44روپے کمی سی666.56روپے ہوگئی۔

جمعہ کوکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں58لاکھ74ہزار500شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کے شیئرزکی قیمت16پیسے کمی سی6.01روپے اورسوئی سدرن گیس کی سرگرمیاں55لاکھ63ہزار500 شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپررہیں، جس کے شیئرزکی قیمت28پیسے اضافے سی36.86روپی پر بندہوئی۔جمعہ کوکے ایس ای30انڈیکس138.96پوائنٹس کمی سی20313.90پوائنٹس، کے ایم آئی30انڈیکس611.20پوائنٹس کمی سی70753.40پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس133.38پوائنٹس کمی سے 30397.75پوائنٹس پر بندہوا۔