وزیراعظم فاروق حیدر کا راجہ نصیر احمد خان کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس

جمعہ 18 مئی 2018 17:35

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء)وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے وزیر بلدیات راجہ نصیر احمد خان کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم آزادکشمیر نے راجہ نصیر احمد خان کوٹیلی فون کر کے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔ وزیر اعظم نے لواحقین کیلئے صبر جمیل اور مرحومہ کے بلندی درجات کیلئے بھی دعا کی۔