خادم اعلی شہباز شریف میٹرو ٹرین میں لوگوں کے رش میں پھنس گئے

یہ کیا انتظامات کیے ہیں آپ نے؟ یہ کوئی طریقہ نہیں ہے؛ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف انتظامیہ پر بر ہم

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعہ مئی 17:05

خادم اعلی شہباز شریف میٹرو ٹرین میں لوگوں کے رش میں پھنس گئے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18مئی 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و وزیر اعلی پنجاب میڑو میں لوگوں کے رش میں پھنس گئے۔جس کے بعد شہباز شریف شدید غصے میں آ گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف میٹرو منصوبے کے حوالے سے بہت پر جوش نظر آتے ہیں۔اور وہ کئی بار اس کا ذکر اپنی تقریروں میں بھی کر چکے ہیں۔دو روز قبل وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف لکشمی چوک میں اورنج لائن میٹروٹرین کی آزمائشی سروس کی تقریب سے خطاب کے لیے پہنچے۔

وزیر اعلی شہباز شریف نے میٹرو میں سفر بھی کیا۔لیکن شہباز شریف کو یہ سفر خوشگوا ثابت نہ ہوا اور شہباز شریف میٹرو میں عوام کے رش میں پھنس گئے۔جس کے بعد شہباز شریف غصے میں آ گئے اور انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیا انتظامات کیے ہیں آپ نے۔

(جاری ہے)

اس طرح سے تو یہاں آنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔حد ہو گئی اب میں یہاں سے کہاں اندر جاؤں۔

جس کے بعد انتظامیہ باقی لوگوں کو وہاں سے نکالنے کی کوشش کرتی ہے۔تام شہباز شریف کا غصہ کم نہیں ہوتا اور وہ کہتے ہیں کہ یہ کوئی طریقہ نہیں ہے۔۔شہباز شریف کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے۔۔سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو خود کو خادم اعلی کہلوانے کا بہت شوق ہے لیکن لوگوں کے رش میں ان کی حالت خراب ہو گئی اور وہ غصے میں آ گئے۔

یاد رہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہ اورنج لائن ٹرین کی بروقت تکمیل میں تاخیر کا ذمہ دار بھی پاکستان تحریک انصاف کو قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اورن لائن ٹرین میں تاخیر کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے،عوام الیکشن میں اورنج لائن میں تاخیر کا بدلہ لیں گے۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے: