پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے چھاپے‘ گراں فروشی پر20 افراد کو جیل بھیج دیا گیا‘24کیخلاف مقدمات درج

جمعہ 18 مئی 2018 17:24

لاہور۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنرلاہور سمیر احمد سید کی ہدایت پر افسران نے لاہور کے شہر میں بنائے گئے رمضان بازاروں کا دورہ کیا۔صفائی ستھرائی،اشیاء ضروریہ کی طلب و رسد‘پرائس لسٹ اور اشیاء کے معیار کے ساتھ ساتھ سکیورٹی امور کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اے سی سٹی،اے سی ماڈل ٹائون،اے سی شالیمار ، اے سی کینٹ ،اے سی رائے ونڈ،اے سی ہیڈکوارٹر، سب رجسٹرار اور دیگر افسران فیلڈ میں موجود رہے اورلمحہ بہ لمحہ ڈی سی لاہور سمیر احمد سید کو رمضان بازار وں کے متعلق اپنی رپورٹ ارسال کرتے رہے۔

دوسری جانب تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی لاہور شہر بھر میں گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کو جاری رکھے ہوئے ہیںاور گراں فروشی اور احترام رمضان آرڈینٹس کی خلاف ورزی کی مد میںسخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے جمعہ کو 771دوکانوں کو بھی چیک کیا اور گراں فروشی پر36,500جرمانے کیے جبکہ20 افراد کو جیل بھیجا گیااور 24افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔

متعلقہ عنوان :