سیکرٹری ہائوسنگ خرم آغا کا سنگھ پورہ اور شاد باغ رمضان بازاروں کا دورہ‘انتظامات پر اظہار اطمینان

جمعہ 18 مئی 2018 17:24

لاہور۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) سیکرٹر ی ہائوسنگ پنجاب خر م آغا نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر شالیمار زون میں بنائے گئے رمضان بازاروں سنگھ پورہ اور شاد باغ میں انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے دورہ کیا، اس موقع پر اے سی (شالیمار) علی اکبر بھنڈر بھی ان کے ہمراہ تھے، سیکرٹری ہائوسنگ رمضان بازاروں میں چینی اور آٹا کے سٹالز پر گئے اوربیگز کا وزن اورپھلوں وسبزیوں کے سٹالز پر جا کر اشیاء کی کوالٹی و قیمتوں کو چیک کیا، انہوںنے مذکورہ رمضان بازاروں میں انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا، انہوں نے رمضان بازار کی انتظامیہ کو میڈیکل کیمپ میں پانی کی دستیابی کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :