سرگودھا‘ مخالفین نے دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا

جمعہ 18 مئی 2018 17:35

سرگودھا۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) سرگودہا کے نواحی علاقہ چک نمبری152شمالی میں دیر ینہ دشمنی پر مخالفین نے نوجوان کو مار ڈالا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی چک 152شمالی میں نوجوان شمشیر کو ڈیرے پر جاتے ہوئے مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ، واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ شاہ نکڈر پولیس موقع پر پہنچی اور نعش کو قبضہ میں لیکر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا ۔ پولیس کے مطابق ملزمان اور مقتول دیر ینہ دشمنی چلی آر ہی تھی جس کی رنجش پر ملزمان نے شمشیر کو قتل کیا ۔

متعلقہ عنوان :