کمشنر سرگودھا کا انٹر میڈیٹ کے امتحانی سنٹر کا دورہ

جمعہ مئی 17:35

سرگودھا۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء)کمشنر سرگودہا ڈویژن و چیئرمین تعلیمی بورڈ ندیم محبوب نے پروگریسو پبلک سکول میلہ منڈی میں قائم انٹر میڈیٹ کے امتحانی سنٹر کا دورہ کیا ۔ انہوںنے وہاں پر سیکورٹی اور سٹاف کی ڈیوٹیوں کو چیک کیا ۔

(جاری ہے)

طلباء سے وہاں پر دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا ۔انہوںنے وہاں پر نقل مافیا کے کنٹرول کیلئے کئے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کمشنر سرگودہا نے سنٹر سپرنٹنڈنٹ سے نگران عملہ کی حاضری ،سوال ناموں کی تفصیل اور جوابی کاپیوں کی بورڈ کو محفوظ واپسی کے انتظامات کے بارے میں استفسار کیا اور بورڈ کے انتظامات کو سراہا۔