سرگودھا، بہترین کارکردگی پر پولیس افسروں اور اہلکاروں میں انعامات تقسیم

جمعہ مئی 17:35

سرگودھا۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) اعلی کارکردگی پر پولیس افسروں اور اہلکاروں کونقد انعامات و تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب ذکا ء اللہ شہید پولیس لائنز میں ہوئی ۔ مہمانِ خصوصی ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر اختر عباس تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(ر) سہیل احمدچوہدری بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انعامات حاصل کرنے والوں میں انسپکٹر ز لیگل قاسم حیات ، عنایت اللہ ، انسپکٹر ز قیصر عباس ، محمد اکرم ، فضل قادر ، سب انسپکٹر ز نوید اکرم ، عارف حسین ، غلام مر تضی ، سعادت علی ، دوست محمد، اسسٹنٹ سب انسپکٹر زا ختر شاہ ، عابد حیسن ، قیصر عباس ، جنید اقبال، ہیڈ کانسٹیبل محمد علی ،کانسٹیبلز محمد فاروق ، محمد علی ، محمد مقصود و دیگر شامل تھے ۔

دریں اثناء آر پی او سرگودھا ڈاکٹر اختر عباس نے سستا رمضان بازار کمپنی باغ ضلع سرگودھا کادورہ کیا اور انتظامات اور اشیاء ضروریہ کامعیار چیک کیا ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی غلام عباس ، ایس ایچ او سٹی اختر نواز و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :