سرگودھا، موٹروے پولیس کی کارروائی،دوخواتین اورایک شخص سے پانچ کلو گرام سے زائد چرس برآمد

جمعہ 18 مئی 2018 17:35

سرگودھا۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) موٹروے انٹرچینج پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2خواتین اورایک شخص سے پانچ کلو گرام سے زائد چرس برآمدکرلی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سہیل چوہدری کی ہدایت پرموٹروے انٹرچینجز وضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ کرتے ہوئے انچارج ناکہ جات سب انسپکٹر مظہر اقبا ل گوندل نے ہمراہی ٹیم کے ساتھ ملکر بھیرہ اورسالم انٹرچینج پر چیکنگ کے دوران روالپنڈی اور اسلام آباد کی رہائشی دو خواتین مسماة فری بی بی اور روبینہ شاہین کے قبضہ سے 2500گرام چرس جبکہ ایک موٹرسائیکل نمبری 1856/RIK ہنڈا 125 سی سی پر سوار ملزم دلاور حسین ولد ممتاز کے قبضہ سے 2400 گرام چرس برآمد کرلی ہے۔

تینوں گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔گرفتارملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے انچارج ناکہ جات اور انکی ٹیم کو منشیات فروشوں کے خلاف اچھی کارروائی کرنے پر شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :