اینٹی کرپشن کی کارروائی،فارسٹ گارڈ رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

جمعہ 18 مئی 2018 17:35

سرگودھا۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے کارروائی کرتے ہوئے فارسٹ گارڈ محمداکبر کومبلغ پانچ ہزارروپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق اورنگزیب ولدمحمد زمان سکنہ قائدآباد ضلع خوشاب نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھاعاصم رضا کواطلاع دی کہ فارسٹ گارڈمحمد اکبر جنگل سے جھاڑیاں کاٹنے کے لیے ہم سے منتھلی پانچ ہزارروپے رشوت طلب کر رہا ہے، مذکورہ فارسٹ گارڈ نے رشوت کا بازار گرم کیا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

جس پر ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی کرپشن سرگودھا کی خصوصی ٹیم نے کہا کہ آپ فارسٹ گارڈ کو رشوت نہ دیں بلکہ رشوت دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کروائیں،جس پر ریجنل ڈائریکٹر عاصم رضانے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن خوشاب عاطف شوکت کو ریڈ کرنے کا حکم دیا ، سرکل آفیسرعاطف شوکت نے ریڈنگ ٹیم کے ساتھ مل کر جوڈیشل مجسٹریٹ علی امجد کی نگرانی میںریڈ کیااورمحمد اکبر، فارسٹ گارڈ،اورنگزیب سے رشوت لے رہا تھا ، دوران ریڈ ملزم محمد اکبر ، فارسٹ گارڈ کورشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوںگرفتار کر لیا اور رشوت کی رقم مبلغ5000روپے موقع سے برآمد کر لی۔ ملزم سے مزیدتفتش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :