جمعة المبارک کے روز سرگودھا اور گردونواح میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

جمعہ مئی 17:35

سرگودھا۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) رمضان المبارک کے پہلے جمعة المبارک کے روز سرگودھا اور گردونواح میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ضلع بھر کی تمام اہم مساجداور امام بارگاہوں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیساتھ ساتھ جمعہ کی ادائیگی کیلئے آنیوالے لوگوں کو جامہ تلاشی کے بعد اندر جانے دیا جارہا تھا۔اس ضمن میں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :