مئیر سرگودھا کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت مستحقین میں راشن تقسیم

جمعہ مئی 17:35

سرگودھا۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) رمضان المبارک کے با برقت مہینے میں روزہ رکھنے اور افطار کرنے کیلئے مئیر میونسپل کارپوریشن سرگودھا ملک اسلم نوید کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت بیواؤں، یتیموں ، غریبوں اور مستحقین میں راشن تقسیم کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مئیر میونسپل کرپوریشن ملک اسلم نوید نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی عوام دوست حکومت رمضان المبارک میں غریب صارفین کیلئے دیئے گئے خصوصی پیکیج کے ذریعہ بھرپور حق نمائندگی ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جوغریب عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے، انہوں کہا کہ پاکستان یوٹیلٹی سٹورزاور سستے رمضان بازاروں سے لاکھوں غریب عوام اشیاء خوردونوش خرید کر مستفید ہو رہے ہیں جو بازار سے سستے داموں مل جاتی ہیں۔