کامسیٹس یونیو رسٹی اسلام آباد کو تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں اس کے نمایاں کارکردگی پر ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا گیا

جمعہ 18 مئی 2018 17:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) کامسیٹس یونیو رسٹی اسلام آباد کو ملائیشیا میں منعقدہ ایک تقریب میں تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں اس کے نمایاں کارکردگی پر 2018 - 3 جی ریسرچ ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔2018 گلوبل گڈ گورننس ایوارڈز(2018۔ 3 جی ایوارڈ)جدت، استحکام، شفافیت، سماجی اثرات اور سماجی ذمہ داری کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 15ملکوں سے تعلق رکھنے والے 25 افراد اور تنظیموں کو دیئے گئے۔

(جاری ہے)

3جی ایوارڈز ایک اہم ایوارڈز پروگرام ہے جو حکومت اور سیاست، کارپوریٹ سیکٹر، اور سماجی سیکٹر اورانسان دوستی کے اہم شعبوں میں سماجی فلاح و بہبود کے فروغ ، گڈ گورننس اور عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ریکٹر سی یو آئی پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ تھری جی ریسرچ ایوارڈ ہماری تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں یونیورسٹی کی کاکردگی اور خد مات کا اعتراف ہے۔ جنرل منیجر (ریسرچ،انوویشن اور کمرشلائزیشن آفس) سی یو آئی محمد رضا احمد خان نے کوالا لمپور میں ایک پر وقار تقریب میںکامسیٹیس یونیورسٹی کی جانب سے ملائشیا میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا سے ایوارڈ وصول کیا۔

متعلقہ عنوان :