رمضان بازاروں کے ساتھ فروٹ منڈیوں ، ٹھیلوں کی مسلسل چیکنگ کے احکامات جاری

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں رمضان بازاروں کی چیکنگ ، موقع پر ملاوٹ کے ٹیسٹ کیے گئے گوشت ڈھانپ کر نہ رکھنے پر سرزنش ، رنگوں سے پاک، معیاری دالیں رکھنے پر دو سٹالز کو20ہزار انعام دوسوکلو گرام گلے سڑے پھل ،سبزیاں ، بھاری مقدار میں ناقص خوراک تلف ، بہتری کیلئے وارننگ نوٹس جاری

جمعہ 18 مئی 2018 17:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے رمضان بازاروں کی مسلسل نگرانی کا عمل جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے ٹیم کے ہمراہ وحدت روڈ رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا اور بازار میں مختلف سٹالز پر موجود پھل، سبزیوں، دالوں ، آٹا، گھی سمیت تمام سٹالز کی چیکنگ کی گئی۔ تمام دالوں کے موقع پر کلر ٹیسٹ ، کلر عدم موجود پائے گئے۔

بہترین اور معیاری دالیں رکھنے پر دو سٹالز مالکان کو دس دس ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے گوشت کے سٹالز کو پورا سٹال ڈھانپ کے رکھنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔گوشت کی تیاری اور فروخت حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق کی جائے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ رمضان بازاروں کی مسلسل نگرانی کے لیے ٹیمیں ہر وقت فیلڈ میں موجود رہتی ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور کے تمام علاقوں کو زون اے، بی اور سی میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر زون میں تین ٹیمیں ہر وقت چیکنگ کے لیے موجود ہوتی ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے ٹیموں کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فروٹ منڈیوں اور ٹھیلوں کی بھی روزانہ کی بنیاد پر مسلسل نگرانی کی جائے۔ پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور میںناقص خوراک فراہم کرنیوالوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہو ئے رمضان بازار میں لگائے گئے مختلف سٹالز پر معائنہ کے دوران 20کلو گرام ناقص اور گلے سڑے پھل اور سبزیاںتلف کر دی گئیں ۔

جبکہ قوانین کی خلاف ورزی پر8فوڈ پوائنٹس کو 1لاکھ 34ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے۔ متعدد کو وارننگ نوٹس جاری کیے ۔تفصیلات کے مطا بق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموںنے رمضان بازار میں لگائے گئے پھل اور سبزیوں ،گھی اینڈ آئل ،دالوں ،مصالحہ جات ، ڈیری پراڈکٹس اور میٹ سٹالز کی چیکنگ کی۔ 200کلو گرام ناقص اور گلے سڑے پھل اور سبزیاںتلف کر دی گئیں ۔

علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ۵ٹیموں نے گلبرگ ،علامہ اقبال ٹائون ،غالب روڈ اور میں بلیورڈ میں کاروائیوں کے دوران 8فوڈ پوائنٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات ، زائدلمعیاد خوراک کی فروخت،دی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے، حشرات کی بہتات ، کاسمیٹکس کلرز اورمٹھائیوں میں حشرات کی موجودگی اور کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے پر مجموعی طور پر 1لاکھ 34ہزار کے جرمانے عائد کئے ۔

حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر مختلف فوڈ پوائنٹس، ہوٹلز، سوئٹس اینڈ بیکرز ،کر یانہ سٹورزاورپروڈکشن یونٹس سے بھاری مقدار میں مضر صحت اور زائدلمعیاد غذا کو موقع پر تلف کر دیا گیا ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے شہر بھر میں کاروائیاں کرتے ہوئے قوانین کی خلاف ورزی پر متعددفوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹس جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :