ماہ صیام تزکیہ نفس کا بہترین ذریعہ ہے‘ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی

رمضان المبارک میں مستحق افراد کا خیال کرنا ہم سب مسلمانوں کادینی فرض ہے‘ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ

جمعہ 18 مئی 2018 17:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ ماہ صیام تزکیہ نفس کا بہترین ذریعہ ہے، رمضان المبارک میں مستحق افراد کا خیال کرنا ہم سب مسلمانوں کادینی فرض ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزجمعةالمبارک کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں عبادات الہٰی کے ساتھ حقوق العباد پر خصوصی توجہ دی جائے۔

(جاری ہے)

روزہ فقط بھوکے پیاسے رہنے کے لیے فرض نہیں کیا گیا بلکہ روزہ اپنی فرضیت او ر وجوب کے اندر متعدد روحانی، فکری، اخلاقی اور جسمانی فوائد کا حامل ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ روزہ ہمیں روحانی اور فکری حوالے سے عبادات کے ذریعے اپنے خالق کے قرب میں لے کر آتا ہے اسی طرح ماہ رمضان کا پاکیزہ ماحول ہماری اخلاقیات میں مثبت تبدیلیاں لاتا ہے۔ ہم تقویٰ اختیار کریں اللہ کی رضا کے حصول کی جدوجہد کریں ،برائیوں سے بچیں ،دعوت الی اللہ کا فریضہ سر انجام دیں۔اللہ کی رضا اور نبی پاک ؐ کا قرب حاصل کرنے کے لیے پورے ایمان اور احتساب کے ساتھ روزے رکھیں۔

متعلقہ عنوان :