رمضان میں سیکورٹی انتظامات سخت ،جر ائم کے انسداد کیلئے ضر وری اقدامات اٹھاکر جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی یقینی بنا ئی جائے، نجیب الرحمن بگوی

جر ائم کا انسداد نہ کر نے والے پولیس افسران کو کسی صور معاف نہیں کیا جا ئے گا ،سیف سٹی کی کا لو ں کو اہمیت دیتے ہو ئے شہر یو ں کو فوری انصاف مہیا کیا جا ئے ،کو تاہی کسی صورت بر داشت نہیں کی جا ئے گی ،ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد

جمعہ مئی 17:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمان بگو ی نے کہا ماہ رمضان میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں ،جر ائم کے انسداد کے لیے تما م ضر وری اقدامات اٹھاتے ہو ئے جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی کو یقینی بنا یا جا ئے ، جر ائم کا انسداد نہ کر نے والے پولیس افسران کو کسی صور معاف نہیں کیا جا ئے گا ، ڈکیتی اور چوری کے مقدما ت کی تفتیش کا تما م پہلو پر جا ئز ہ لیتے ہو ئے ملزمان کو ٹر یس کیا جا ئے ،سیف سٹی کی کا لو ں کو اہمیت دیتے ہو ئے شہر یو ں کو فوری انصاف مہیا کیا جا ئے ،کو تاہی کسی صورت بر داشت نہیں کی جا ئے گی ، اشتہا ری مجرمان کی فوری گرفتاریوں کے لئے بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کیا جائے، شہر کو جرائم سے پاک کرنے کے لئے دن رات کام کیا جائے تاکہ جرائم پیشہ افرادکو کہیں بھی چھپنے کا موقع نہ مل سکے ، جرائم کی شرح جانچنے کے لئے کرائم میپنگ کی جائے اور اس کے نتائج کے مطابق افسران اور جو ا نو ں کی ڈیو ٹیاں لگائی جائیں،تمام افسر اور جوان اپنی ڈیوٹی بھرپور انداز میں کریں،پٹرولنگ کو موثر بناتے ہوئے سرپرائز چیکنگ کی جائے مشکوک گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

یہ با تیں انہو ں نے گزشتہ15 دنو ں کے دوران جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کا رروائیوں کی رپو رٹ کا جا ئز ہ لیتے ہو ئے کہیں ، جس میں اسلام آ باد پولیس نے 250ملزمان کو30اشتہا ریو ں سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2کروڑ 33لا کھ 72ہزارروپے کا ما ل مسروقہ جن میں 12گا ڑ یا ں 4مو ٹر سائیکل، طلا ئی زیو رات اور دیگر اشیا ء شامل ہیں بر آمد کیں، پولیس نے ڈکیتی و سرقہ بالجبر کی11مقدمات میں ملوث23ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی31لاکھ 59ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا،نقب زنی و چوری کے 21مقدمات میں36ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی43لاکھ78ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا،کا ر و موٹر سائیکل چوری کے ٹمپرڈ گاڑیوں کے 16مقدمات میں 17ملزمان سی1 کروڑ 58لاکھ35ہزارروپے مالیت کی12کاریں اور4 موٹر سائیکل بھی برآمد کیئے ،اشتہاریوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران30اشتہاری مجرمان و عدالتی مفروران کو گرفتار کیا، جن میں21اشتہا ری مجرمان اور9عدالتی مفرور ہیں ان میں قتل ، اقدام قتل ، ڈکیتی ، سر قہ بالجبر اور دیگر جر ائم میں بھی اشتہا ری مجرمان تھے، اسلحہ و ایمونیشن کی40مقدمات میں40ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سی4کلاشنکوفیں/رائفلیں،36پستول/گنیں اور425روند برآمدکئے ،،منشیات و شراب فروشی کے 40مقدمات میں ملوث 48ملزمان سے 14کلو393گرام چرس،2کلو879گرام ہیر وین اور323بوتلیں شراب بھی برآمد کیں۔

281مقدمات کے چالان مکمل کر کے مجاز عدالتوں میں بھجوائے گئے جبکہ ضلع بھر میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے لئے لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کے ساتھ مل کر 5کومنگ و سرچ آپریشنز کئے گئے جن میں کل99افراد کو گرفتار کیا گیا،پیشہ ور بھکاریوں کے چلائی جانے خصوصی مہم کے دوران382بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے اسی عر صہ کے دوران غیر اخلا قی سر گر میو ں میں ملوث 20افرادکو گرفتار کرکے 4مقدما ت درج کئے ۔ انہو ں نے تما م افسران کو ہد ایات جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ آ ئند ہ تما م افسران کی کا رکردگی کو جا نچاجا ئے گا نا قص کا رکر دگی پر سخت ایکشن ہو گا ، رمضا ن المبا رک میں تمام افسران افطا ری جو انو ں کے سا تھ نا کو ں پر کر یںاور چیکنگ میں کسی قسم کی سستی نہ ہو ،سیکورٹی کے سخت انتظامات کو یقینی بنایا جاے، انہو ںنے کہا کہ سابقہ مقدمات کی ٹا ئمنگ دیکھ کر ان کے مطا بق سیکور ٹی پلا ن تشکیل دیں ، سابقہ جر ائم پیشہ عناصر پر کڑ ی نظر رکھیں ، انہو ں نے کہا کہ بھکا ریو ں کے خلاف کر یک ڈائو ن کیا جا ئے ، بغیر کا غذات اور شہر بھر میں آ ورہ گر دی کر نے والے افراد کے خلاف کارروائی کو مزید تیز کیا جا ئے ، تما م ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ او ز 24گھنٹے آ ن ڈیو ٹی ہو ں ،انہو ں نے کہا کہ سیکو ر ٹی گا ر ڈ اور چوکیدار جو مختلف علا قوں ، ما ر کیٹیو ں میں ڈیو ٹیا ں سرانجا م دے رہے ہیں ان کو بھی ڈیو ٹی کے متعلق بر یف اورمکمل کو ارڈینشن رکھا جا ئے تا کہ کسی بھی وقت وہ آ پ کو معلو ما ت فراہم کر سکیں ، انہو ں نے کہا کہ تما م افسران نیک نیتی سے فرائض سر انجام دیں تو آ پ کا ضرور کا میا بی ملے گی ۔