سیکرٹری ہائوسنگ پنجاب خرم آغا کا سنگھ پورہ اور شاد باغ رمضان بازاروں کا دورہ

جمعہ مئی 17:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) سیکرٹر ی ہائوسنگ پنجاب خر م آغا نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر شالیمار زون میں بنائے گئے رمضان بازاروں سنگھ پورہ اور شاد باغ میں انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے دورہ کیا۔ اس موقع پر اے سی (شالیمار) علی اکبر بھنڈر بھی اِن کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ہائوسنگ پنجاب خرم آغا نے رمضان بازاروں میں چینی اور آٹا کے سٹالز پر گئے اور وہاں پر جاکر چینی اور آٹا کے بیگز کا وزن چیک کیا۔

انہوں نے پھلوں اور سبزیوں کے سٹالز پر جا کر اشیاء کی کوالٹی اور قیمتوں کو چیک کیا۔ سیکرٹر ی ہائوسنگ پنجاب خر م آغانے کہا کہ رمضان بازاروں سنگھ پورہ اور شاد باغ میں انتظامات مجموعی طور پر تسلی بخش ہیں اور ہر سٹال پر ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر لگی ہے۔ انہوں نے رمضان بازار کی انتظامیہ کو میڈیکل کیمپ میں پانی کی دستیابی کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :