یوٹیلیٹی اسٹورز عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ،قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ مئی 17:40

یوٹیلیٹی اسٹورز عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ،قرارداد پنجاب اسمبلی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) یوٹیلیٹی اسٹورز عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہونے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی میاں خرم جہانگیر وٹو کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ حکومت رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ،سستی اشیا کی فراہمی کے لیے بنائے گئے یوٹیلیٹی اسٹورز بھی ریلیف نہ دے سکے۔

رمضان المبارک میں سستی اشیا ان یوٹیلیٹی اسٹورز سے غائب،یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی اشیا کی عدم سپلائی سے عوام میں مایوسی،حکومت اس حوالے سے سدباب کرنے میں بھی ناکام،حکومت کی جانب سے خصوصی پیکیج پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے۔