Live Updates

نیب کواورنج لائن میں بچت پرسرٹیفکیٹ دینا چاہیے،،ڈیڑھ روپےکی کرپشن ثابت ہوجائےمجرم ہوںگا،

شہبازشریف کا اورنج لائن میں70ارب روپے کی بچت کا دعویٰ ، چیف جسٹس کا احترام سب پرلازم ہے،میوہسپتال میں6 منزلہ سرجیکل ٹاور کا افتتاح کردیا۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 18 مئی 2018 17:35

نیب کواورنج لائن میں بچت پرسرٹیفکیٹ دینا چاہیے،،ڈیڑھ روپےکی کرپشن ..
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مئی 2018ء) : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے میوہسپتال میں سب سے بڑے6 منزلہ سرجیکل ٹاور کا افتتاح کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کواورنج لائن میں بچت پرسرٹیفکیٹ دینا چاہیے، دعویٰ کرتا ہوں کہ ہم نے اورنج لائن ٹرین میں 70ارب سے زائد بچت کی ہے،ڈیڑھ روپے کی کرپشن ثابت ہوجائےتومجرم ہوں گا،چیف جسٹس کا احترام لازم ہے،ان کی رائے کے مطابق اقدامات کرنے چاہئیں۔

انہوں نے میو ہسپتال لاہور میں سرجیکل ٹاور کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ ٓج سب سے بڑے 6منزلہ سرجیکل ٹاور کا افتتاح کردیا ہے۔سرجیکل ٹاور میں اعضا ء کے محروم مریضوں کی معذوری کا ازالہ ممکن ہوسکے گا۔یہاں پراسٹیٹ آف آرٹ 16آپریشن تھیٹر ہیں۔میجر برن مریضوں کیلئے ریڈیالوجیکل اور ڈائیگنوسٹک سہولت بھی موجود ہوگی۔

(جاری ہے)

یہاں پرڈیجیٹل انجیو گرافی، ایم آرآئی ، سی ٹی اسکین اور میمو گرافی بھی ہوگی۔ معدے کے کینسر اور ڈیجیٹل چیسٹ ایکسرے کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قانون کی حکمرانی کوہرکسی کوتسلیم کرنا چاہیے۔ نیب ہو یا کوئی اورادارہ ہو وہاں انصاف یا احتساب بلاتفریق ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دعویٰ کرتا ہوں کہ ہم نے اورنج لائن میں 70ارب روپے سے زائد بچت کی ہے۔

نیب کو بچت پرتو ہمیں سرٹیفکیٹ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نیازی خان الزامات لگاتے رہے اور قوم کا مقدر بگاڑتے رہے۔ شوکت خانم والوں نے خیبرپختونخواہ میں ایک بھی ہسپتال نہیں بنایا۔ ریڈی ریڈنگ اور حیات آباد ہسپتال کو بھی ٹھیک نہیں کیا گیا۔ جبکہ مجھے ابھی مزید 12،13 ہسپتالوں کے افتتاح کرنے ہیں۔ ہم نے سوات میں سیلاب کے بعد ٹرسٹ ہسپتال بنایا۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر الزام لگا کہ میں نے جاوید صادق سے ڈیڑھ  ارب روپے لیے۔ پاناما سے جان چھڑوانے کیلئےنیازی کو10 ارب کی آفر کی۔ ملتان میٹرو میں چینی کمپنی کے ساتھ اربوں روپے کمیشن بنایا ہے۔ چیئرمین نیب نے چارج سنبھالنے کے بعد سب سے پہلا کیس ملتان میٹرو کا کھولا گیا۔ یہ چیزیں اب قوم کے سامنے آنی چاہئیں۔ کیونکہ اگر یہ چیزیں سامنے نہ آئیں توپھر سیاستدان عوام کے سامنے کرپٹ کہلاتا رہے گا۔

ڈیڑھ ارب دور کی بات ڈیڑھ روپے کی کرپشن بھی ثابت ہوجائے تومجرم ہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب! الیکشن میں جانا ہے اور آپ کہتے ہیں کہ میں نے ایک پاکستان بنانا ہے۔ اگرمیں نےقوم کی خدمت کی ہےتوانہیں کٹہرے میں کھڑا ہونا چاہیے۔ قائد کا پاکستان اگر کہیں بنا ہے تو پنجاب میں بنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کا احترام سب پرلازم ہے۔ ہمیں چیف جسٹس کی رائے کے مطابق اقدامات کرنے چاہئیں۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات