پنجاب حکومت نے کہاں کہاں غریب عوام کے کروڑوں روپے خرچ کیے،معروف صحافی نے اہم انکشاف کر دئیے

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور کابینہ ممبران کی جانب سے وفاقی حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر 12کروڑ 16 لاکھ ادا کئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 18 مئی 2018 17:48

پنجاب حکومت نے کہاں کہاں غریب عوام کے کروڑوں روپے خرچ کیے،معروف صحافی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 مئی 2018ء) پنجاب حکومت کی شاہ خرچیاں سامنے آ گئیں۔وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور کابینہ ممبران کی جانب سے وفاقی حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر 12کروڑ 16 لاکھ ادا کئے گئے۔اعظم نظیر تارڑ کو ایڈوکیٹ کو 25لاکھ 90ہزار کی رقم فیس کی مد میں دی گئی۔جب کہ وزیر اعلی پنجاب کے دفتر کے لیے 2کروڑ 10لاکھ مالیت کی بلٹ پروف گاڑیاں خریدی گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے ایک بار جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں سائیکل پر چلا جاؤں گا لیکن کبھی بھی ہیلی کاپڑ نہیں خریدوں گا،تاہم معروف صحافی روؤف کلاسرا نے نے اپنے پروگرام میں ایک اہم انکشاف کر دیا۔وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور کابینہ ممبران کی جانب سے وفاقی حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر 12کروڑ 16 لاکھ ادا کئے گئے۔

(جاری ہے)

وزرا کے پروٹوکول کے لیے 2کروڑ 55لاکھ مالیت کی گاڑیاں خریدی گئیں۔سپیل برانچ پنجاب کی 3 گاڑیوں کے لیے 1 کروڑ 65لاکھ روپے کی جیمر لگوائے۔اعظم نظیر تارڑ کو ایڈوکیٹ کو 25لاکھ 90ہزار کی رقم فیس کی مد میں دی گئی۔جب کہ وزیر اعلی پنجاب کے دفتر کے لیے 2کروڑ 10لاکھ مالیت کی بلٹ پروف گاڑیاں خریدی گئیں۔انسداد دہشت گردی کے محکمہ نے 8کروڑ90لاکھ مالیت کی 2 بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدیں۔

جب کہ رائیونڈ کی سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے ایک کروڑ 41 لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔جب کہ صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث بخش کے لیے 19 لاکھ روپے کی گاڑی خریدی گئی۔پنجاب حکومت نے نمائش کے انعقاد پر 5کروڑ خرچ کر دئیے۔لندن میں صوفی فیسٹیول کے انعقاد میں پناجب حکومت نے 1کروڑ 60لاکھ روپے خرچ کر دئیے۔جب کہ قصور میں قتل ہونے والی زینب کے قاتل کو پکڑنے کے دعوےدار افسران کو ایک کروڑ روپے دئیے گئے۔مزید تفصیلات کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجئے؛