Live Updates

محسود قومی جرگہ کراچی کے مشران کی کراچی میں حلیم عادل شیخ سے اہم ملاقات ،الیکشن 2018میں پی ٹی آئی کی غیر مشروط حمایت کا اعلان

جمعہ 18 مئی 2018 18:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر ایگزیکیوٹو نائب صدر و ممبر کور کمیٹی کی دعوت پر محسود قومی جرگہ کراچی کے مشران (عمائدین) کی حاجی جھانزیب برکی کی سربراہی وفد کی عادل ہائوس پر آمد ، ہم ملاقات ملکی صورتحال پر تبادلہ کیا گیا، جرگہ وفد میں حاجی جہانزیب خان برکی، حاجی عبدالقیوم خان محسود سابقہ ایم این اے،.محمد شیر خان محسود، حاجی یاغستان محسود، حاجی کرم علی خان محسود، حاجی دلاور خان محسود، حاجی کشمیر خان، ملک غلام رسول خان محسود،عمر فاروق، ملک اعظم خان،محمد برھان خان شامل تھے۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے جرگہ کے اراکین کو اپنے گھر پر آمد پر خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کیا،دوران ملاقات ملک کی سیاسی صورتحال سمیت فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے پر اظہار خیال بھی کیا گیا،پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں فاٹا کو کے پی کے میں شامل کیا جائے گا عمران خان میں اب آخری کرن بن چکے ہیں عوام کی بڑی امیدیں ہیں آنے والے الیکشن میں عوام پی ٹی آئی کا ساتھ دے ملک بنانے میں ہم اہم کردار ادا کریں گے ۔

(جاری ہے)

جرگہ کے شرکاء میں حاجی جہانزیب خان نے کہا کہ نواز شریف کے حالیہ ملک دشمن بیان کی سخت مذمت کرتے ہیں اور عمران خان کو ملک کی آخری امید قرار دیتے ہوئے کہا عمران خان پورے ملک کی خدمات کے ساتھ فاٹا کی عوام کی محرومی دور کریں گے،انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہم پاکستان تحریک انصاف کا الیکشن 2018میں غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات