گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے ایک انتخابی نشان حاصل کرنے کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرادی

جمعہ 18 مئی 2018 18:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے ایک انتخابی نشان حاصل کرنے کے لئے الیکشن کمیشن میں سب سے پہلے درخواست جمع کرادی گئی انتخابی نشان کے حصول کے لئے جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگارا کی جانب سے الیکشن کمیشن میں درخواست سردار رحیم اور ڈاکٹر صفدر عباسی نے جمع کرائی واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے منظور شدہ انتخابی نشانات کے نوٹیفکیشن کے بعد سیاسی جماعتوں اور سیاسی جماعتوں کے اتحاد کو پابند کیا تھا کہ وہ پچیس مئی تک الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرادیں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس واحد سیاسی اتحاد ہے جس نے سب سے پہلے درخواست جمع کرادی ہے اس ضمن میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکریٹری اطلاعات اور فنکشنل مسلم لیگ کے جنرل سیکریٹری سردار رحیم نے اسلام آباد سے واپسی پر کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جی ڈی اے بھرپور طریقے سے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لے کر سندھ سے کرپٹ ٹولے کا خاتمہ کریگی ہم پیر صاحب پاگارا کی قیادت میں سندھ کے عوام کو ریلیف دلائینگے انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کا اعلان ہوتے ہی پیپلزپارٹی کے کرپٹ حکمران سندھ کے عوام سے اپنی ناقص کارکردگی کی بنیاد پر منہ چھپاتے پھر ینگے تاہم سندھ کے غیور عوام انہیں انکے کرتوتوں کا آئندہ الیکشن میں سود کے ساتھ حساب لوٹائینگے جو انکی بدترین شکست کی صورت میں ہوگا۔