محکمہ پیرول اینڈ پروبیشن خیبرپختونخوا نے اپریل 2018 میںصوبہ بھر میں مختلف نوعیت کے مقدمات میںملوث 283 مجرمان پروبیشن پررہاکئے

جمعہ 18 مئی 2018 18:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) محکمہ پیرول اینڈ پروبیشن خیبرپختونخوا نے اپریل 2018 میںصوبہ بھر میں مختلف نوعیت کے مقدمات میںملوث 283 مجرمان پروبیشن پررہاکئے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ پیرول اینڈ پروبیشن جو کہ قیدیوں کی اصلاح میں اہم اورموثر کردار ادا کرتاہے نے ماہ اپریل 2018 میں مختلف عدالتوں سے 283 مجرمان جن میں 8 خواتین 10 کم سن بچے اوربچیاں Juvinile Justice System Ordinance 2000 کے تحت رہا ہیں۔

اس وقت صوبہ بھر میں محکمہ کی زیر نگرانی 3239 مجرمان پروبیشن پر ہیں۔ جس میں 70 عورتیں 4 بچیاں اور122 کم عمر بچے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ3043 پروبیشنرز پروبیشن پر ہیں اورپیرول پروبیشن افسر کی زیر نگرانی ہیں۔ محکمہ پروبیشن نے 30 اپریل تک 3239 مجرمان مختلف عدالتوں سے پروبیشن پررہا کئے ہیں۔

(جاری ہے)

جس سے حکومت کو سالانہ کروڑوں روپے بچت ہوتی ہے۔محکمہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے صوبائی حکومت خاص توجہ دے رہی ہے۔

جس سے معاشرے سے جرائم کے خاتمے اورجیلوںمیں گنجائش کی کمی کامسئلے پربڑی حد تک قابو پایا جاسکے گا۔ ڈائریکٹر پیرول اینڈ پروبیشن معلم جان ارمزئی کی خاص توجہ اورکاوشوں سے محکمہ کی کارکردگی بہتر ہورہی ہے۔ ان امور کااعلان ریکلیمیشن اینڈ پروبیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :