لاڑکانہ ،عرضی بھٹو روڈ پر موٹرسائیکل سے گر کر خاتون سمیت چار افراد زخمی

جمعہ مئی 18:05

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) سجاول جونیجو ط عرضی بھٹو روڈ پر موٹرسائیکل میں دوپٹہ آنے کے باعث موٹرسائیکل سے گر کر خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوئے جن میں غلام فاطمہ جروار، بابر علی، دانش علی اور زبیر جروار شامل ہیں جنہیں آسپاس کے لوگوں نے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت قدر بہتر بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر زخمیوں نے بتایا کہ خاتون غلام فاطمہ کے بہن کی طبیعت خراب تھی جس کی عیادت کے لیے میروخان سے شہدادکوٹ جا رہے تھے کہ سجاول جونیجو ط عرضی بھٹو روڈ پر موٹرسائیکل میں دوپٹہ آنے کے باعث موٹرسائیکل سے گر کر زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :