قصور، دو مختلف واقعات میں دو افراد قتل،متعدد زخمی ہوگئے

جمعہ 18 مئی 2018 18:05

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) راجہ جنگ کے نواح میں دو مختلف واقعات کے دوران دو افراد قتل،متعدد زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق میر محمد کے رہائشی محمد مرتضیٰ نے تھانہ راجہ جنگ میں مقدمہ درج کروایا کہ سائل ہمراہ اپنی بیٹی ماریہ بعمر 4/5سال گائوں میں الطاف کی دکان پر چیز لینے کی غرض سے گئے کہ اسی دوران ملزمان امجد عبدالرسول،طیب عرف ننھی معہ دو کس نامعلوم بسواری ویگو ڈالا آئے اور اپنے اپنے اسلحہ آتشیں سے سیدھی فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں ماریہ موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ خضر حیات شدید زخمی ہوگیا ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقعہ سے فرار ہوگئے ،تھانہ راجہ جنگ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسراواقعہ قصبہ راجہ جنگ میں پیش آیا جہاں پر دو گروپوں کی زمین تنازعہ پر لڑائی ہوئی جس کے نتیجہ میں ایک گروپ کا محمد اعظم جنرل ہسپتال میں جاکر سر میں سریا لگنے سے جاں بحق ہوگیا جبکہ دونوں گروپوں کے متعدد افرادزخمی ہوئے تھانہ راجہ جنگ پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔