سی ڈی اے انتظامیہ نے شعبہ انجینئرنگ کے 11 افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے،نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 18 مئی 2018 18:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی ای) انتظامیہ نے شعبہ انجینئرنگ کے 11 افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے جس کے تحت گریڈ 19 کے ایک ڈائریکٹر،گریڈ 18کے 8ڈپٹی ڈائریکٹرز(ڈی ڈی) اورگریڈ 17کے 2اسسٹنٹ ڈائریکٹرز(اے ڈیز )کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ جمعہ کو سی ڈی اے کے شعبہ ہومین ریسورسسزڈویلپمنٹ (ایچ آر ڈی)کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19کے ڈائریکٹر( سول)میاں محمد کو ڈائریکٹر ورکس سے ڈائریکٹر کنٹریکٹس، گریڈ 18کے ڈپٹی ڈائریکٹرسول (ڈی ڈی) خالد محمود آصف کو ڈائریکٹر مارکیٹ اینڈ روڈ مینٹیننس کی اپنی حالیہ ذمہ داریوں کے ساتھ اضافی طور پر ڈائریکٹر اسپیشل پراجیکٹس اورلک آفٹر چارج پر ڈائریکٹرروڈز (نارتھ)، تعیناتی کے منتظر گریڈ 18کے ڈی ڈی (سول) حبیب اللہ شیخ کوکرنٹ چارج پرڈائریکٹر ورکس، گریڈ 18کے ڈی ڈی (سول)حاکم شاہ کو کرنٹ چارج پر ڈائریکٹر کنٹریکٹس اور اضافی چارج بطور ڈائریکٹر کیو ایس سے کرنٹ چارج پر ڈائریکٹر کیو ایس ،گریڈ 18کے ڈی ڈی (سول) منظور حسین شاہ کوکرنٹ چارج پرڈائریکٹر روڈز(نارتھ)سے کرنٹ چارج پرڈائریکٹر اسٹرکچر (سروسز)،گریڈ18کے ڈی ڈی (سول)عبد الفتح ماکو کو ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹس اینڈ روڈ مینٹینینس (نارتھ) کی اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ کرنٹ چارج پر ڈائریکٹر مارکیٹس اینڈ روڈ ز مینٹینینس (ایم اینڈ آرایم)، گریڈ 18کے ڈی ڈی (سول)سید محمد حسین کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایم اینڈ آر ایم سے ڈپٹی ڈائریکٹر روڈز (پانچ)،گریڈ 18کے ڈی ڈی (سول)جمیل احمد کو ڈپٹی ڈائریکٹر کنٹریکٹس سے ڈپٹی ڈائریکٹر پارلیمنٹ ہائوس،گریڈ 18کے ڈی ڈی (سول)راجیش کمار کو ڈپٹی ڈائریکٹر اسپیشل پراجیکٹس کے ساتھ اضافی طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر کنٹریکٹس،گریڈ 17کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر(سول) محمد اکرم کوکرنٹ چارج پر ڈپٹی ڈائریکٹر روڈز (پانچ) سے کرنٹ چارج پر ڈپٹی ڈائریکٹر آئی 15 اورگریڈ 17کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر(سول) میاں فاروق اعظم کو ڈپٹی ڈائریکٹر پارلیمنٹ سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایم اینڈ آر ایم (سائوتھ )تعینات کردیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سی ڈی اے کے شعبہ ایچ آرڈی نے چیئر مین سی ڈی اے کی منظوری کے بعد تمام تر تقریوں وتبادلوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :