بلوچستان میں ریٹرننگ افسران کی تربیت کا سلسلہ شروع

جمعہ مئی 18:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) عام انتخابات کو شفاف بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور الیکشن میں عدلیہ سے ریٹرننگ افسر تعینات کرنے کا مقصد الیکشنز کو غیر جانبداربنانا ہے ،عدالیہ سے لئے گئے ریٹرننگ افسران اپنے فرائض منصبی نہایت ایمانداری سے سرانجام دیں گے ،ان خیالات کا اظہار صوبائی الیکشن کمیشنر بلوچستان نیاز احمد بلوچ نے کوئٹہ کے ایک مقامی ہوٹل میں ریٹرننگ افسران کی تربیت کے افتتاحی تقریب میں کیا ،صوبائی الیکشن کمشنر نے ریٹرننگ افسران کی تربیت کے پہلا مرحلہ جو کہ 18سے 20مئی تک جاری رہیگا شروع کردیا ،اس مرحلے میں 25شرکا ء شریک ہوں گے ،دوسرا مرحلہ 22سی24مئی تک جاری رہیگا ،جس میں 28ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز حصہ لیں گے ،تیسرے مرحلہ جو 26سے 28مئی تک ہوگا اس میں 21ریٹرننگ افسران اور ضلعی الیکشن کمشنر شریک ہوں گے اور چوتھے مرحلہ جو 30مئی سے ایک جون تک ہوگا میں 29ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز اور ریٹرننگ افسران شریک ہوں گے ،اس طرح ان چار شیشنز میں 16نیشنل اسمبلی سے ریٹرننگ افسران ،51صوبائی اسمبلی سے ریٹرننگ افسران ،5ریجنل الیکشن کمشنرز اور 31ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کی تربیت کی جائیگی ۔