فاٹا انضمام بین الاقوامی ایجنڈا ہے ، قبائل کی رائے کا احترام نہ کیا گیا تو تاریخ کا بڑا المیہ ہو گا،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ

جمعہ 18 مئی 2018 18:13

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈوکیٹ نے کہاہے فاٹا انضمام بین الاقوامی ایجنڈا ہے ، پاکستان کو سی پیک کی سزا دینے کے ایجنڈاے پر عمل درآمد شروع ، قبائل کی رائے کا احترام نہ کیا گیا تو تاریخ کا بڑا المیہ ہو گا، انہوںنے کہا کہ جمعیت علما ء اسلام اب بھی قبائل کے حوالے سے اپنے عزائم کا اظہار کرتی ہے کہ قبائل کو مزید کچلنے اور حق سے محروم کرنے کی پالیسی ترک کی جائے، فاٹا کے مستقبل کے حوالہ سے قبائل عوام کی رائے کا احترام کیا جائے، فاٹا کا انضمام بین الاقومی ایجنڈا اپنے عوام کو ایک غلامی سے نکال کر دوسری غلامی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، صوبہ خیبر پختونخوا اس وقت 375ارب کا مقروض ہے، پسماندہ اضلاع بنیادی سہولیات سے محروم ہیں فاٹا کی 18ایجنسیوں کو ایجنڈے کے تحت صوبہ میں شامل کرنا ایک گہری سازش کی عکاسی کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کی پلٹ فارم سے تمام صوبہ میں کلین سوئپ کرینگے ایم ایم اے کے قیام سے سیکولرقوتوں پرلزرہ طاری ہوااس لئے مسلسل ایم ایم اے کے خلاف پروپیگنڈہ کررہے ہیں لیکن انہیںناکامی ہوگی فتح اسلام پسندوں کی ہوگی۔