پاکستان ٹیم بیس بال انڈر 12 اور 18 ایشیا کپ کھیلے گا

جمعہ مئی 18:22

پاکستان ٹیم بیس بال انڈر 12 اور 18 ایشیا کپ کھیلے گا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) پاکستان ٹیم بیس بال انڈر 12 اور 18 ایشیا کپ کھیلے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بیس بال فیڈریشن ایشیا نے پاکستان کی انڈر 12 اور 18 ٹیموں کی ایشیا کپ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بیس فیڈریشن ایشیا نے رواں برس انڈر 12 ایشیا کپ اور انڈر 18 ایشیا کپ کا انعقاد کرنا ہیاور دونوں ایونٹس اگلے برس ہونے والے ورلڈ کپ کے کوالیفائی راونڈز بھی ہیں ،ان ایونٹس میں شرکت کیلئے بیس بال فیڈریشن ایشیا نے تصدیق کر دی ہے اور حتمی ٹیموں کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

انڈر 12 ایشیا کپ میں پاکستان ، جاپان، کوریا، چائنیز تائپے، ہانگ کانگ، انڈونیشیا ، سری لنکا اور بھارت شامل ہیں جبکہ انڈر 18 ایشیا کپ میں پاکستان،،، جاپان، کوریا، چین،،، چائنیز تائپے، ہانگ کانگ، انڈونیشیا ، سری لنکا،،، تھائی لینڈ ، انڈیا اور سنگاپور شریک ہوں گے۔۔