علی جہانگیر صدیقی کی بطور سفیر امریکہ تعیناتی کیس

تعیناتی پر وزارت خارجہ کو کوئی اعتراض نہیں ،اسلام آباد ہائی کورٹ

جمعہ 18 مئی 2018 18:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے علی جہانگیر صدیقی کی بطور سفی امریکہ تعیناتی کے معاملے پر مزید ساعت 31مئی تک کیلئے ملتوی کردی فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ یہ پالیسی میڈ ہے عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا وزارت خارجہ نے اس تعیناتی پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا تو عدالت کو کیا اعتراض ہے کہکیرئیر ڈپلومیٹس متاثر نہیں ہوئے ہیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل رکنی بیچ نے علی جہانگیر صدیقی کی بطور سفیر تعیناتی کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کی جب سماعت شروع ہوئی تو حسن امان ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ علی جہانگیر صدیقی سفیر بنے کے اہل نہیں ہے جس پر فاضل جج نے استفسار کیا کہ ان کی تعیناتی کے حوالے سے آئندہ سماعت پر قانونی نقطہ بتایا جائے درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سفیر تعیناتی کی پالیسی کے مطابق اسی فیصد پرفیشنل جبکہ بیس فیصد نان کنٹریکٹر ڈیلومیٹس تعینات کئے جاتے ہیں نیب اتھارٹی کو مطلوب شخص کو سفیر تعینات نہیں کیاجاسکتا نیب حکام علی جہانگیر صدیقی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے جانے کے متعلق آگاہ کرچکی ہے دوران سماعت اٹارنی جنرل اشتراوصاف عدالت پیش ہوئے جبکہ علی جہانگیر صدیقی کی جانب سے سینئر قانون دان وسیم سجاد ایڈووکیٹ پیش ہوئے بعدازاں عدالت نے فریقین کے دائل سننے کے بعد مزید سماعت 31مئی تک کیلئے ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :