Live Updates

کرنل سہیل مجاہد جیسے قوم کے سپوت ملکی امن اور سلامتی کیلئے بے مثال قربانیوں کی تاریخ رقم کررہے ہیں ، ڈاکٹر یاسمین راشد

قوم افواج پاکستان کی قربانیاں فراموش نہیں کر سکتی ،کرنل سہیل اورشہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا عوام اپنی فوج اور قومی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی بیانیے کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے صرف اور صرف پاکستان کے اصول پر عمل پیرہ رہیں گے، رہنما تحریک انصاف

جمعہ 18 مئی 2018 18:24

ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کرنل سہیل مجاہد جیسے قوم کے سپوت ملکی امن اور سلامتی کیلئے بے مثال قربانیوں کی تاریخ رقم کررہے ہیں ،ا قوم افواج پاکستان کی قربانیاں فراموش نہیں کر سکتی ،کرنل سہیل اورشہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا عوام اپنی فوج اور قومی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی بیانیے کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے صرف اور صرف پاکستان کے اصول پر عمل پیرہ رہیں گے، دوسری جانب اداروں کیخلاف اندرونی محاذ کھول کر دشمن کا ایجنڈا پورا کرنے والے بھی سرگرم ہیں،اپنی تجوریاں بھرنے کیلئے کرپشن کا بازار کرنے والے ذاتی مفادات کی لڑائی میں اتنا آگے نکل گئے کہ سیکیورٹی رسک بنتے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے اجلاس میں ارکان اسمبلی نے نواز شریف کے بیان اور ڈھٹائی پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے حلقوں میں عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے،جواب میں شہباز شریف نے اس واقعہ کو متنازعہ صحافی کو انٹرویو دینے کی غلطی قرار دیتے ہوئے ڈھارس بندھانے کی ناکام کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ طفل تسلیوں سے نواز لیگ میں توڑ پھوڑ رکنے والی نہیں، انہوں نے کہا کہ بڑے بھائی نے جیل جانے سے قبل پارٹی کی تباہی کا پورا پورا بندوبست کردیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات