آصف علی زرداری کا لاہور میں خطاب اصولی اور وزنی ہے، مہرین انور راجہ

جمعہ 18 مئی 2018 18:26

آصف علی زرداری کا لاہور میں خطاب اصولی اور وزنی ہے، مہرین انور راجہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کا لاہور میں خطاب اصولی اور وزنی ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری نے ملک کی سیاسی صورت حال پر بالکل صیح تبصرہ کیا ، آصف علی زرداری مستند سیاستدان ہیں اور ہمیشہ ملک کی سیاست پر اصولی رائے دیتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ سیاستدان وہ ہے جو دھرتی سے وفا کرتاہے جو اپنے مفاد کا تحفظ کرتا ہے وہ سیاستدان نہیں ہے ، ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے دھرتی سے وفا کرتے ہوئے قربانی دی ، اسی طرح پیپلزپارٹی کے کارکنان نے دھرتی سے دفاکرتے ہوئے قربانیاں دی ہیں، ملک کی خاطر سب سے زیادہ قربانیاں پیپلزپارٹی نے دی ہیں ،یہ پارٹی ملک میں ہمیشہ مثبت تبدیلی لائی ہے اور ملک کی ترقی کے لئے اس جماعت نے ہمیشہ مثبت کردارادا کیا ہے ۔