پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن 2018ء میں پارٹی کی حکومت کے قیام کی صورت میں حکومت کے پہلے سو دن کے پروگرام کوحتمی شکل دیدی

جمعہ مئی 18:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن 2018ء میں پارٹی کی حکومت کے قیام کی صورت میں حکومت کے پہلے سو دن کے پروگرام کوحتمی شکل دیدی ہے بتایاگیا ہے کہ پی ٹی آئی نے یہ پروگرام مختلف شعبہ جات کے ماہرین کے ساتھ ملکر طے پایا ہے جو عمران خان کے اعلان کردہ گیارہ نکات پر عملدرآمد کا احاط کریگا پروگرام میں صنعت کی بحالی ،خارجہ محاذ پر تعلقات میں بحالی کے ساتھ ساتھ،،تعلیم،،صحت،خواتین کی تعلیم کے حوالے سے پروگرام شامل ہیں واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ قائد اعظم محمد علی جناح پر لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی میں بھی شرکت کرینگے۔