علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ امیگریشن حکام کی کارروائی

جعلی دستاویزات پر سائوتھ افریقہ جانے والے ایک مسافر نزاکت علی کوگرفتار کرلیا

جمعہ 18 مئی 2018 18:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ امیگریشن حکام نے ایک کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر سائوتھ افریقہ جانے والے ایک مسافر نزاکت علی کوگرفتار کرلیا ہے ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ملزم نزاکت پر الزام عائدہے کہ وہ جعلی دستاویزات کے ذریعے مختلف راستوں سے غیر قانونی ہوتا ہوا سائوتھ افریقہ جانا چاہتا تھا ۔