اسلام آباد،نماز جمعہ کے دوران موٹر سائیکل سوارملزمان کی فائرنگ،2 زخمی ،ہسپتال منتقل

جمعہ 18 مئی 2018 18:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) وفاقی دارالحکومت کے نواحی علاقے شاہدرہ میں نمازہ جمعہ کے دوران موٹرسائیکلوں پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو زخمی کر دیا جنہیں طبی امداد کے لئے پولی کلینک ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے ،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقے بھارہ کہو مسجد میں اس وقت نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جب شہری نماز جمعہ کی پڑھ کر مسجد سے باہر نکل رہے تھے ،فائرنگ سے طلحہ اور زبیر نامی شہری شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر پولی کلینک ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ،واقعہ کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ،واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تفتیش کا آغاز کر دیا ۔

05-18/--57

متعلقہ عنوان :