ساہیوال :محنت کش پر مبینہ تشدد اور تیزاب ڈال دیا گیا،ڈاکٹروں نے بازو کاٹ دیا

جمعہ 18 مئی 2018 18:29

․ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) نواحی چک 132/9.Lکے محنت کش عبد الرزاق پر مبینہ تشدد اور تیزاب ڈالنے سے بازئوں کے متاثرہ ہونے کے سبب ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال میں نوجوان عبد الرزاق کا بائیں بازو ڈاکٹروں نے سر جری کے بعد کاٹ دیا جس سے عبد الرزاق بائیں ہاتھ سے معذور ہو گیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں نے جسم میں زہر کے پھیلنے سے بچانے کی خاطر بازو کاٹ دیا پولیس تھانہ غلہ منڈی نے اقدام قتل کا مقدمہ درج ہو نے کے گیارہ یوم گزرنے کے با وجود پولیس سعودی عرب پلٹ مر کزی ملزم حاجی حبیب احمد اور اسکے دو بیٹوں کو ابھی تک گرفتار نہیں کر سکی ۔

ورثاء نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال سید اظہر علی جعفری نے سعودی عرب پلٹ حاجی حبیب احمد،اللہ د تہ ا ور عمران کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری 23مئی تک منظور کر لی اور پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے ۔8-5-2018 کو تھانہ غلہ منڈی نے حاجی حبیب احمد،عمران،اللہ دتہ ،داماد ظہور اور حبیب اللہ بھٹی کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے ایک ملزم حبیب بھٹی کو گرفتار کر لیا تھا۔