اعصام الحق قریشی اٹالین اوپن ٹینس مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر

جمعہ 18 مئی 2018 18:29

اعصام الحق قریشی اٹالین اوپن ٹینس مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں شکست ..
روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی اور انکے میکسیکن جوڑی دار سنتیاگو گونزالیز اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

انکو اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں برازیل کے مارسیلو میلو اور ان کے پولینڈ کے جوڑی دار لیوکاز کیوبٹ نے شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

اٹلی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں برازیل کے مارسیلو میلو اور ان کے پولینڈ کے جوڑی دار لیوکاز کیوبٹ نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد اعصام اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سنتیاگو گونزالیز کو 7-6(7-4)، 6-7(5-7) اور 10-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔۔

متعلقہ عنوان :