سندھ ہائیکورٹ ، امریکہ میں نامزد سفیرعلی جہانگیرکا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق سماعت

علی جہانگیر صدیقی کو نیب کی درخواست پر نوٹس جاری ، سماعت31 مئی تک ملتوئی

جمعہ 18 مئی 2018 18:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں امریکہ میں نامزد سفیرعلی جہانگیرکا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق سماعت، عدالت نے علی جہانگیر صدیقی کو نیب کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت31 مئی تک ملتوئی کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں امریکہ میں نامزد سفیرعلی جہانگیرکا نام ای سی ایل میں شامل کرنی سے متعلق سماعت ہوئی۔

عدالت میں نیب کے پراسیکیوٹرکہنا تھا کہ علی جہانگیر صدیقی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے وزرات داخلہ کو درخواست دی تھی، عدالت کے حکم نامے کے بعد وزارت داخلہ سے درخواست واپس لے لی گئی، علی جہانگیر صدیقی کا ملک سے فرار ہونے کا خدشہ ہے، نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا جائے۔ملزم پرمہنگے داموں شئیرز فروخت کرکے سرکاری اداروں کو چالیس ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔

(جاری ہے)

علی جہانگیر صدیقی نے ایزگارڈنائن نامی کمپنی کے زریعے شئیرزکا سودا کیا جبکہ عدالت میں علی جہانگیرصدیقی کے وکیل کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی منظوری کے بغیر فارن ایکسچینج سے متعلق انکوائری نہیں ہوسکتی۔ نومبر 2012 میں شیئرز منتقل ہوے،علی جہانگیر 2010میں بورڈ آف ڈائریکٹرز سے مستعفی ہوچکے تھے۔امریکہ میں سفیر نامزد ہونے پر سیاسی مخالفین نے پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔علی جہانگیر صدیقی کا نام ای سی ایل شامل کرنے کی درخواست بدنیتی پرمبنی ہے۔عدالت نے علی جہانگیر صدیقی کو نیب کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت اکیتس مئی تک ملتوئی کردی۔