وزارت پیٹرولیم کے ذیلی ادارہ پاکستان پیٹرولیم میں پانچ کروڑ کرپشن کا نیا سکینڈل سامنے آگیا

پیٹرولیم لمیٹڈ نے شیل نامی کمپنی سے ڈیزل خریداری میں 8.8 ملین کا گھپلا‘ مڈ انجینئرنگ کا ٹھیکہ زیادہ بولی دینے والی کمپنی کو دے کر 45 ملین کا گھپلا کرڈالا

جمعہ 18 مئی 2018 18:33

وزارت پیٹرولیم کے ذیلی ادارہ پاکستان پیٹرولیم میں پانچ کروڑ کرپشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) وزارت پیٹرولیم کے ذیلی ادارہ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے مافیا نے علط ٹھیکہ دے کر قومی خزانہ کو سارھے چار کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا ہے یہ ٹھیکے Balliburton ورلڈ وائیڈ لمیٹڈ کو بڈنگ میں حصہ لئے بغیر دیئے اور باقی کمپنیوں کو نقصان پہنچایا۔ تفصیلات کے مطابق پی پی ایل نے میڈانجینئرنگ سروسز اور مڈ کیمیکل کیلئے ٹیندر طلب کئے جن میں پانچ کمپنیوں نے حصہ لیا اور کوالیفائیڈ بھی کرلیا لیکن انتظامیہ نے یہ ٹھیکہ ہالی برٹن نامی کمپنی کو دے دیا جس نے بڈنگ میں حصہ بھی نہیں لیا تھا۔

دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ سب سے کم بولی SoT نامی کمپنی نے دی تھی جبکہ ٹھیکہ اس کمپنی کو دیا جس نے زیادہ بولی دی تھی اور دونوں کے فرق میں ساٹ ہے چار کروڑ روپے کا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت پیٹرولیم نے نوٹس میں آنے کے بعد اس اہم سکینڈل کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو سی ایف او‘ ڈی ایف اے وغیرہ پر مشتمل ہے جس نے ابھی تک اپنی رپورٹ سیکرٹری پیٹرولیم کو نہیں دی اور نہ سیکرٹری پیٹرولیم نے اس حوالے سے کوئی اقدام اٹھایا ہے۔

دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ انتظامیہ نے مختاف آئل فیلڈ کی ضرورت کیلئے ملین لیٹر ڈیزل شیل نامی کمپنی سے خریدا تھا جس میں مبینہ طور پر 88 لاکھ روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے حکومتی کمپنی پی ایس او نے 4.5 ملین ڈیزل خریداری اور ٹرانسپورٹنگ میں کم ریٹس آفر کئے تھے لیکن انتظامیہ نے یہ خریداری شیل نامی کمپنی سے کی جس میں مبینہ طور پر قومی خزانہ کو 88 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ سیکرٹری پیٹرولیم نے اس سکینڈل کے ذمہ داروں کی نشڈاندہی کرنے میں کوتاہی برتی ہے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہیں کی ہے اس حوالے سے وزارت پیٹرولیم خاموش ہے۔