نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے پہلے یونٹ سے نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی شروع ہو گئی ہے ، ترجمان واپڈا

جمعہ 18 مئی 2018 18:37

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے پہلے یونٹ سے نیشنل گرڈ کو بجلی کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) واپڈا کے ترجمان کاکہناہے کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے پہلے یونٹ سے نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی شروع ہو گئی ہے ۔پہلا یونٹ ایک ماہ پر مشتمل ریلائی ایبلٹی پیریڈ کے دوران نیشنل گرڈ کو اپنی پوری صلاحیت کے مطابق 242اعشاریہ 25میگاواٹ بجلی مہیا کرے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان واپڈا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ماہ کے بعد ریلائی ایلبٹی پیریڈ مکمل ہونے پر منصوبے کا یہ یونٹ اپنے کمرشل آپریشن کا آغاز کردے گا ۔

دو روز قبل منصوبے کا یونٹ نمبر 2 بھی مکینکل ٹیسٹ رًن شروع کرچکا ہے ، اگلے ہفتے نیشنل گرڈ سے منسلک کردیا جائے گا۔نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اپنے ٹیسٹ رًن کے دوران ابھی تک قومی نظام کو مجموعی طور پر 2کروڑ 30 لاکھ یونٹ بجلی مہیا کرچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :