راولاکوٹ،سابق صدر آزاد کشمیر کا اعزازی مشیرمبینہ طورپر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے کے دھندے میں ملوث نکلا

بے نقاب ہو نے پر بیرون ملک فرار ہو گیا

جمعہ مئی 18:37

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) سابق صدر آزاد کشمیر کا اعزازی مشیر مبینہ طور پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے کے دھندے میں ملوث نکلا ،بے نقاب ہو نے پر بیرون ملک فرار ہو گیا۔ پولیس کو اہم ثبوت مل گئے ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مقیم نواحی گائوں حسین کوٹ کے کاروباری شخص سعید خان خواتین کو بلیک میل کر کے اُن کی ویڈیو بنانے کے ثبوت سامنے آنے کے بعد غائب ہو گئے ۔

(جاری ہے)

یہ ثبوت اُس وقت پولیس کو ملے جب سعید خان کے گھر چوری ہوئی جہاں سے لیب ٹاپ اور دیگر سامان چوری ہوئے اس چوری میں ملوث ایک گروپ کو نواحی گائوں سے پولیس نے حراست میں لیا ۔ جس شخص نے یہ لیب ٹاپ خریدے وہ اُس وقت حیران رہ گیا ۔ جب لیب ٹاپ میں سعید خان کی خواتین کے ساتھ زیادتی کی ۔ کئی ایک ویڈیو اور فوٹو ملے معاملہ پولیس تک جا پہنچا یہ اطلاع جب سعید خان کو ملی تو وہ زیر زمین چلا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سعید خان فرار ہو کر متحدہ عرب امارات چلا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :