کوئٹہ میں ایف سی مددگار سینٹر پر حملہ کے بعد سیکورٹی سخت کر دی گئی

جمعہ 18 مئی 2018 18:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) کوئٹہ میں ایف سی مددگار سینٹر پر حملہ کے بعد سیکورٹی سخت کر دی گئی گزشتہ روز ایف سی مدد گار حملے کے پیش نظر شہر کی سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی شہر میں جمعہ نماز کی سیکورٹی کیلئے مساجد‘امام بارگاہوں اور اہم مقامات پر 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے نماز تراویح کے لئے بھی سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ریڈ زون، بلوچستان اسمبلی، بلوچستان یونیورسٹی، ایف سی ہسپتال کی سیکورٹی ہائی الرٹ رہی جبکہ خالد ائربیس، ائرپورٹ، ہائی کورٹ اور دیگر سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔