Live Updates

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند پیش

جمعہ 18 مئی 2018 18:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند پیش ہوئے قتل کیس کا فیصلہ نہ سنایا گیا استغاثہ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں قتل کیس کی سماعت میں پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند پیشہوئے تاہم قتل کیس کا فیصلہ نہ سنایا جاسکا قتل مقدمہ کا فیصلہ 6 جون کو سنایا جائے گا سردار یار محمد رند کے خلاف 2010 میں دفعہ 302 کے تحت تھانہ سریاب میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات