سنٹرل ملٹری کمیشن چین کے وائس چیئرمین جنرل چانگ یوشا کو نشان امتیاز ملٹری عطائ کیا گیا

جمعہ 18 مئی 2018 18:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) سنٹرل ملٹری کمیشن چین کے وائس چیئرمین جنرل چانگ یوشا کو جمعہ کو ایوان صدر میں منعقدہ ایک تقریب میں نشان امتیاز ملٹری عطائ کیا گیا ، قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی و فوجی تعلقات کو مضبوط کرنے پر ان کی خدمات کے اعتراف میں جنرل چانگ کو یہ اعزاز دیا گیا تقریب میں اعلی فوجی و سول افسران نے شرکت کی بعد ازاں جنرل چانگ یوشا (Zhang Youxia)نے نیول ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔

ترجمان بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے جنرل چانگ یوشاکا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ، سنٹرل ملٹری کمیشن چین کے وائس چیئرمین جنرل چانگ یوشا نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اٴْمور بشمول بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئٹِو کے اہم منصوبے سی پیک پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک بحریہ کے سربراہ ا یڈمرل ظفر محمود عباسی نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے قریبی اور مضبوط تعلقات کا خصوصیت کے ساتھ ذکر کیا۔سنٹرل ملٹری کمیشن چین کے وائس چیئرمین نے پاکستان کو چین کا ہر مشکل دور کا دوست ملک قرار دیا۔پاک بحریہ کے سربراہ اور سنٹرل ملٹری کمیشن چین کے وائس چیئرمین نے سی پیک اور اس سے جٴْڑے منصوبوں کی کامیابی کو خطے اور آس پاس کے ممالک کے لوگوں کی خوشحالی اور اقتصادی ترقی قرار دیا۔

ملاقات کے بعد معزز مہمان کو بحرِ ہند کی سکیورٹی صورت حال اورخطے میں امن و استحکام کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کی خدمات پر بریفنگ دی گئی۔دورے کے دوسرے مرحلے میںجنرل چانگ یوشا، کراچی میں پاک بحریہ کی فیلڈ کمانڈز کا دورہ بھی کریں گے۔سنٹرل ملٹری کمیشن چین کے وائس چیئرمین کا یہ دورہ دونوں ممالک بالخصوص مسلح افواج کے درمیان باہمی تعلقات میںمزید استحکام کا باعث بنے گا۔

متعلقہ عنوان :