اساتذہ کرام نوجوان قیادت سے اچھی توقعات وابستہ رکھتے ہیں کہ وہ تعلیم اور اساتذہ کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردارادا کریںگے،پنجاب ٹیچرز یونین

جمعہ 18 مئی 2018 18:38

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی، جام صادق، رانا انوار،راناالطاف حسین، ساجد محمود چشتی، عبدالقیوم راہی ، سعید نامدار، اسلم گھمن، افضل کیانی، رحمت اللہ قریشی، شیخ اختر، عبد الطارق نیازی،رانا طارق، رائو عابد، رائو شمشاد، نجم النساء، صفدر کالرو، ،یونس حسن، منیر انجم ، امتیاز طاہر و دیگر نے ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن لاہور کے نو منتخب عہدیداران صائمہ نواز صدر، راشدمنظور جنرل سیکرٹری ،کاشف بھٹی نائب صدر، خواجہ حسان سیکرٹری فنانس اورارسلان حیدر سیکرٹری انفارمیشن کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نو منتخب عہدیداران تعلیم اور اساتذہ کو درپیش مسائل کو اُجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے اور اساتذہ کرام نوجوان قیادت سے اچھی توقعات وابستہ رکھتے ہیں ۔