محمود مسافرکی بھوک ہڑتال چھٹے روز میں داخل ، حالت غیر

صرف ایک کھجور کھا کر سحری ، ایک ہی کھجور کھا کر روزہ افطار کررہا ہے

جمعہ مئی 18:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) محمود مسافرکی بھوک ہڑتال چھٹے روز میں داخل ، محمود مسافر کی حالت غیر، محمود مسافر صرف ایک کھجورکھا کر سحری جبکہ ایک ہی کھجور کھا کر روزہ افطار کررہا ہے محمود مسافر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں بھی حکمران بے اختیار پائے گئے جبکہ اسلام آباد میں بھی میرے ساتھ انتظامیہ کی بے حسی سے معلوم ہوتا ہے کہ جیسے پورے ملک میں اختیارات نام کی کوئی چیز موجود ہیں نہیں ، نہ ہی میرے مطالبات کوئی غیر ملکی زبان میں ہیں جن کو پڑھانے کے لئے باہر سے کوئی ریڈرز لایا جائے گا جو میری مطالبات کو پڑھ کر سنائے گا ،محمود مسافر نے کہا اگر کہ وہ بازی نہیں ہارے گا اگر جان کی بازی ہار جاتا ہے تو اس کی سب سے زیادہ ذمہ دار آزاد کشمیر حکومت ہے اور اگر اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے سامنے مرگیا تو اس کے ذمہ داراسلام آباد انتظامیہ اور پنجاب انتظامیہ ہونگے۔

متعلقہ عنوان :