ترقیاتی اہداف کے حصول میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،راجہ فاروق حیدر

ناقص کارکردگی کے حامل افسران کو جواب دینا پڑے گا، بجٹ کے استعمال میں تاخیر کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی جو محکمہ ترقیاتی بجٹ خرچ نہیں کر سکے گا اس کے سربراہ کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے چھٹیوں کے دوران دفاتر کھلے رکھے جائیں آئندہ مالی سال کے دوران اس محکمہ کو ترقیاتی بجٹ نہیں ملے گا۔ ترقیاتی منصوبہ جات میں ناقص کام اور غیر ضروری تاخیر کرنے والے کنٹریکٹرز اور تعمیراتی فرموں کو بلیک لسٹ کر کے ان کے ٹینڈرز منسوخ کئے جائیں،وزیر اعظم آزاد کشمیرکا اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

جمعہ 18 مئی 2018 18:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ترقیاتی اہداف کے حصول میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ناقص کارکردگی کے حامل افسران کو جواب دینا پڑے گا۔ بجٹ کے استعمال میں تاخیر کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔ جو محکمہ ترقیاتی بجٹ خرچ نہیں کر سکے گا اس کے سربراہ کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے چھٹیوں کے دوران دفاتر کھلے رکھے جائیں۔ کوئی افسر چھٹیوں کے دوران دفتر نہیں چھوڑے گا۔ جس بھی محکمے نے رواں سال کے دوران بجٹ خرچ نہیں کیا ہو گا آئندہ مالی سال کے دوران اس محکمہ کو ترقیاتی بجٹ نہیں ملے گا۔ ترقیاتی منصوبہ جات میں ناقص کام اور غیر ضروری تاخیر کرنے والے کنٹریکٹرز اور تعمیراتی فرموں کو بلیک لسٹ کر کے ان کے ٹینڈرز منسوخ کئے جائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کاا ظہار انہوں نے وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں مختلف محکمہ جات کے سیکرٹری صاحبان و دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر کو بتایا گیا کہ ترقیاتی بجٹ کی آخری قسط حکومت آزاد کشمیر کو ایک ماہ قبل مل چکی ہے۔ آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آزاد کشمیر کو ترقیاتی بجٹ کی تمام اقساط بروقت ملی ہیں۔

اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ وفاق کی طرف سے آزاد کشمیر کو ترقیاتی بجٹ بروقت مہیا کیا گیا۔ اس بجٹ کا درست اور بروقت استعمال محکموں کی ذمہ داری ہے اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ترقیاتی بجٹ کے تصرف میں کوتاہی کے مرتکب افسران کو جوب دینا پڑے گا، حکومت آزاد کشمیر منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے تمام محکمہ جات کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری اشیاء کی خریداری میں معیار کا خاص خیال رکھیں۔ اشیاء کی خریداری میں بھی معیار کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ جس کا وزیر اعظم آزاد کشمیر نے سخت نوٹس لیا اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ اہداف پورے نہ کرنے والے محکموں کے سربراہان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ آزاد کشمیر کو ترقیاتی بجٹ بروقت ملا ہے اس لیے بجٹ کے تصرف میں کوتاہی کا کوئی جواز نہیںاور نہ کوئی جواز قبول کیا جائے گا۔ 30جون تک بجٹ کا درست مصرف ہر حال میں یقینی بنیا جائے۔ منصوبوں کے معیار کا خیال رکھا جائے۔ اچھا کام کرنے اور پراگریس دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گا۔

متعلقہ عنوان :